ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر پوتن نے کہا کہ مغربی ممالک “غیر منصفانہ مقابلے کے لیے سیاسی اوزار استعمال کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ وہ ماسکو کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کی تعداد کو شمار نہیں کرتے لیکن ان کی تعداد 40,000 سے زیادہ ہے۔
میری خیال میں اب تک چالیس ہزار روس کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ صاف کہوں تو میں ان کو شمار نہیں کرتا
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اتنی بڑی تعداد میں پابندیاں لگا کر اور آرکٹک میں ایل این جی کے منصوبوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وہ مقابلہ سے ڈرتے ہیں اور وہ غیر منصفانہ مقابلے کے لیے سیاسی ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔









