کیف کے جائزحکام کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہیں، صدر پوتن کی سالانہ پریس کانفرس

ماسکو(وائس آف رشیا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور آن لائن روسی شہریوں کے مسائل سنے۔ صدر پوتن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیف میں کسی بھی جائز حکام کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین پرامن تصفیہ کے راستے پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جویوکرین کے انتخابات جیت کر منتخب ہوگا ماسکو صرف اس کے ساتھ ہی معاہدے پر دستخط کر سکتا ہے.

ایک سوال کے جواب میں صدر پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو جنگ بندی نہیں بلکہ روس کی ضمانتوں کے ساتھ طویل مدتی امن کی ضرورت ہے

صدرپوتن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے فیصلوں نے روس کو بچالیا ہے،روس کو پاتال کے دہانے سے واپس کھینچ لیا ہے جیسا کہ سابق صدر بورس یلسن نے وصیت کی تھی۔انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ خودمختاری کے بغیر، روس ایک آزاد ریاست کے طور پر موجود نہیں رہ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں