سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

سینٹ پیٹرزبرگ (وائس آف رشیا) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

تقریب میں آصف صدیقی، ڈاکٹر فاروق خان ہوتی، چوہدری یاسین ،عمران ملک، کامران شاہد، ندیم، ندیم اقبال، عمر، میخائل اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء نے اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا اور ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔ اس دوران خوشگوار ماحول میں باہمی روابط کو فروغ دیا گیا اور کمیونٹی کے افراد نے یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے اجتماعات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں اور انہیں اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑے رکھتے ہیں۔

تقریب میں روایتی پاکستانی کھانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔

پاکستانیوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے دوران اس طرح کی تقریبات نہ صرف مذہبی روح کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں