ایگور کیریلوف نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن ٹروپس کے سربراہ تھے
ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ روس 20 دسمبر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے ہاتھوں ماسکو میں اعلیٰ ترین روسی جنرل ایگور کیریلوف کے قتل کا معاملہ اٹھائے گا۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ قتل میں ملوث ہر فرد کو تلاش کر کے سزا دی جائے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف جو روس کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن ٹروپس کے سربراہ تھے، کو منگل کو ماسکو میں بم دھماکے میں قتل کر دیا گیا۔









