یوکرین سفید فاسفورس بموں سے روسیوں کو نشانہ بنانے لگا ہے، ماسکو

ماسکو(وائس آف رشیا) ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی ڈورنز تسلسل کے ساتھ سفید فاسفورس سے روسی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس نے بدھ 18 دسمبر کو الزام لگایا کہ یوکرین نے ستمبر کے مہینے میں ڈرونز سے بار بار سفید فاسفورس بم گرائے، تاہم کیف نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے، یوکرین نے جوابی الزام لگایا کہ یہ ماسکو ہے جس نے پہلے میدان جنگ میں ممنوعہ کیمیائی مادوں کا استعمال کیا تھا۔

روسی ترجمان خارجہ ماریا زخارووا نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس یوکرین کی جانب سے سفید فاسفورس بموں کے استعمال کے ثبوت موجود ہیں۔ انھوں نے کہا ’’ہمارے ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور روسی وزارت دفاع کو ستمبر میں یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے ڈرون سے گرائے گئے سفید فاسفورس بموں کے بار بار استعمال کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں