وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کے دورۂ ماسکو کے موقع پر 4 مارچ کو پاک۔روس بزنس فورم میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کی حتمی فہرست جاری

ماسکو (شاہد گھمن سے) وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے آئندہ دورۂ ماسکو کے موقع پر 4 مارچ کو منعقد ہونے والے پاک۔روس بزنس فورم کے لیے پاکستان سے شریک ہونے والی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بزنس فورم میں 90 کمپنیوں کے نمائندگان سمیت مجموعی طور پر 90 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے، جبکہ متعدد بڑی کمپنیوں کے ایک سے زائد نمائندے بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ وفد میں سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔

زرعی و خوراک کا شعبہ نمایاں
زرعی و خوراک کے شعبے سے سندھ اور پنجاب کی معروف کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں:
میسکے اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ — نمائندہ: شاہد تاوا والا (سی ای او)
کے کے رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ — چیلا رام کیولانی (سی ای او)
وائٹ پرل گروپ آف کمپنیز — ملک فیصل جہانگیر (سی ای او)
تازیج میٹس اینڈ فوڈ — مصعب میاں تازیج (سی ای او)
میٹ ورلڈ — محمد ندیم (ڈائریکٹر)
اشرفی فارمز — کاشف احسن ہاشمی (پراپرائیٹر)
سی گرین انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ — ابرار احمد (سی ای او)
انٹر فریٹ کنسولیڈیٹرز — شجاعت علی (سی ای او)
اسی طرح پھل و سبزیوں، سی فوڈ، جیلاٹین، نمک، گلابی نمک، دالوں اور تل کے بیجوں کے شعبے سے بھی نمایاں برآمد کنندگان شامل ہیں، جن میں حب پاک سالٹ ریفائنری، اورینٹ کارپوریشن اور خادم انڈسٹری نمایاں ہیں۔
چمڑا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی بھرپور نمائندگی

چمڑے کی صنعت سے:
منظور انڈسٹریز
ہنٹ فیشن سیالکوٹ — سید سلمان عباس بخاری (منیجنگ ڈائریکٹر)
شفی لیدر
رائل لیدر
وائٹ پاک لیدر
ٹیکسٹائل و گارمنٹس کے شعبے سے:
ایزگارڈ نائن لمیٹڈ — فاروق دلشاد (وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ)
یو ایس اپیرل اینڈ ٹیکسٹائلز
گوہر ٹیکسٹائل ملز — گوہر مصطفیٰ چوہدری (ڈائریکٹر)
محمود گروپ
سیٹاری گارمنٹس
صدیق گروپ انڈسٹری
بلال اپیرل
فارماسیوٹیکل اور کیمیکلز سیکٹر

صحت اور دواسازی کے شعبے سے بڑی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے، جن میں:
اے جی پی لمیٹڈ — محمد کامران ناصر (سی ای او)
دی سرل کمپنی لمیٹڈ
فارماجین لمیٹڈ
سٹی فارما لمیٹڈ
بائیو لیبز (پرائیویٹ) لمیٹڈ — عثمان شوکت (منیجنگ ڈائریکٹر)

کیمیکل انڈسٹری سے:
فائز کیمیکل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ — محمد عابد (سی ای او)
نمیر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈ — عمران افضل (ڈائریکٹر)
اسپورٹس، سرجیکل اور آئی ٹی سیکٹر

سیالکوٹ کی اسپورٹس انڈسٹری سے:
ویمبلے اسپورٹس
ٹرو اسپورٹس
فارورڈ اسپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ
میٹرکس اِن ٹیک — ارشد لطیف بٹ (سی ای او)

سرجیکل آلات کے شعبے سے 10 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں، جن میں:
ویلڈن انسٹرومنٹس — جنید امین (ڈائریکٹر)
رائن انٹرپرائزز
ساویز سرجیکل کارپوریشن
ایپل ڈینٹ

آئی ٹی سیکٹر سے:
وائول ٹیکنالوجیز — انجم شہزاد (سی ای او)
ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ — عبدالحسیب (سی ای او)
ارہم سافٹ
کِن ورج ٹیکنالوجی اینڈ کنسلٹنگ سلوشنز
لاجسٹکس، سیاحت اور دیگر شعبے

لاجسٹکس و ٹرانسپورٹ سے:
فلیٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان — رانا عاصم شاکور (چیئرمین)
بیسٹ ٹرانس پرائیویٹ لمیٹڈ. رمیض علی ربانی
پی جی ٹی انٹرنیشنل

سیاحت کے شعبے سے:
ایکسپلوریا اسلام آباد — عارف حسین (سی ای او)
اپری کاٹ ٹورز
سی پاکستان ٹورز
بونیتا ٹریول اینڈ ٹورز
سرکاری نمائندگان بھی شامل
وفد میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، اینیمل کوارنٹائن ڈیپارٹمنٹ اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے تاکہ برآمدات اور تجارتی معاہدوں میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق 4 مارچ کو ماسکو میں منعقد ہونے والا بزنس فورم پاک۔روس تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، جہاں توانائی، زراعت، ادویات، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور معاہدوں پر پیش رفت متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان بھی متوقع ہے، جبکہ پاکستانی کاروباری برادری روسی منڈی تک رسائی کے نئے مواقع تلاش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں