سفیرِ پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا روسی جغرافیائی سوسائٹی کا دورہ

ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ماسکو میں واقع روسی جغرافیائی سوسائٹی کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات سوسائٹی کے فرسٹ وائس پریزیڈنٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹیوم مانوکیان سے ہوئی۔

ملاقات کے دوران آرٹیوم مانوکیان نے روسی جغرافیائی سوسائٹی کی 108 سالہ تاریخ پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس ادارے کے بانی آرتھک (قطب شمالی) کے معروف دریافت کنندگان میں شامل تھے، جنہوں نے جغرافیائی تحقیق اور انکشافات میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوسائٹی اس وقت مختلف ممالک میں آٹھ بین الاقوامی سیٹلائٹ اسٹیشنز چلا رہی ہے اور پاکستان میں اگلا سیٹلائٹ اسٹیشن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے متنوع جغرافیے اور تاریخی ورثے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہاڑوں، گلیشیئرز، صحراؤں اور ساحلی علاقوں پر مشتمل ایک منفرد جغرافیائی تنوع رکھتا ہے۔ انہوں نے روسی جغرافیائی سوسائٹی کے مجوزہ سیٹلائٹ اسٹیشن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں