راولپنڈی: خودکش حملے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق

راولپنڈی(وائس آف رشیا): مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 نمازی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مضافات میں مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ، حملے میں 31 معصوم نمازی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے واقعے کی جگہ پر موجود ہیں اور کارروائی جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے بعداسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔

خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی
حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لی، وہ متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے وہاں سے آیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے، مساجد اور معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے اور دھماکے میں زخمی زیر علاج افراد کی عیادت کی۔

‎طلال چوہدری نے دھماکے کے زخمیوں کیلئے خصوصی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر اور وزیراعظم کی مذمت
صدر آصف علی زرداری کاوفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افرادکےاہلخانہ سےتعزیت اورصبر جمیل کی دعا کی

آصف زرداری نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا، ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف جرم ہے، قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکےکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار،اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شہداکی درجات بلندی اور ان کےاہل خانہ کیلئےصبر کی دعا کی۔

وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکےذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں