ماسکو(وائس آف رشیا): روس کے دارالحکومت ماسکو میں، پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
ملک شہباز نے کہا کہ “یہ بھیانک اور بزدلانہ حملہ نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ مذہبی رواداری اور امن کو بھی نشانہ بناتا ہے۔ پاکستان کمیونٹی روس اس واقعے کے تمام متاثرین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور یکجہتی ضروری ہے، اور پوری کمیونٹی ایسے اقدامات کے سامنے متحد ہے۔
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائے صحت اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کی خواہش بھی ظاہر کی۔










