
لاہور (وائس آف رشیا) پاکستان کمیونٹی روس کے اہم رکن تنویربھٹہ کے بھائی اور بھاوج لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بجق ہوگئے،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تعزیت،
تفصیلات کےمطابق تنویر بھٹہ کے چھوٹے بھائی حسیب بھٹہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کارنے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے حسیب بھٹہ کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ حسیب بھٹہ کو فوری طورہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلےہی خالق حقیقی سے جا ملے، اس المناک حادثہ پر روس میں پوری پاکستانی کمیونٹی غمزدہ ہے .
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز، ایڈیٹر وائس آف رشیا و نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن، ڈاکٹر بابراسلام، ڈاکٹر شاہد حسن، ڈاکٹر زاہد علی خان، رضوان غنی، راجہ قدیر، آصف صدیقی، ڈاکٹر عارف اسلام ودیگرکمیونٹی کی شخصیات نے تنویر بھٹہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے، آمین!









