ابوظبی (وائس آف رشیا) یوکرین سے متعلق ابوظبی میں جاری سہ فریقی مذاکرات کے شرکاء نے بات چیت ہفتہ (24 جنوری) کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور مذاکراتی عمل سے کسی فریق کے دستبردار ہونے کی اطلاعات کی تردید کی گئی ہے۔
روسی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق، ایک ذریعے نے بتایا کہ “سب نے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، کوئی دروازہ پٹخ کر نہیں جا رہا۔
یہ سہ فریقی ورکنگ گروپ روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سیکیورٹی امور سے متعلق مذاکرات کا حصہ ہے، جس کا پہلا اجلاس آج ابوظبی میں منعقد ہوا۔
روسی وفد کی قیادت ایگور کوستیوکوف (چیف، مین ڈائریکٹوریٹ آف جنرل اسٹاف) جبکہ یوکرینی ٹیم کی قیادت نیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری رسٹم اُمیروف کر رہے ہیں۔
اس سے قبل روسی صدارتی معاون یوری اُشاکوف نے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کی تھی جبکہ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر بات چیت ہفتہ کو بھی جاری رہے گی۔









