کریملن نے یوکرین پر ابوظہبی مذاکرات کے آغاز کو مثبت قرار دے دیا

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں یوکرین کے سلسلے میں تین فریقی مذاکراتی گروپ کا کام جاری رہے گا اور کریملن براہِ راست رابطوں کے آغاز کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔

پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا، بلا شبہ، کام جاری ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ براہِ راست رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ یہ بہت مشکل مذاکرات تھے، جو ماہرین کی سطح سے آغاز ہوئے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ان مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے معاہدے کیے گئے ہیں، لہٰذا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

دو مرحلوں پر مشتمل یہ مذاکرات 23 اور 24 جنوری کو ابوظہبی میں بند دروازوں کے پیچھے ہوئے۔ روسی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ایگور کوستیوکوف نے کی، جو روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی مرکزی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ہیں۔

یوکرینی وفد کی قیادت نسٹیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کے سکریٹری، رسٹم عمروف نے کی۔ 24 جنوری کو امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اگلے ہفتے تیسرے دور کے مذاکرات کے منصوبے کی تصدیق بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں