مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان منصوبے کے تحت سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح

جدہ (عاطف وٹو سے) سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے قائم کیے گئے جدید سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں جنرل اتھارٹی برائے امورِ حرمین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینیئر غازی بن ظافر الشھرانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کے ذریعے مسجدِ نبوی ﷺ میں فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے معیار اور کارکردگی کی نگرانی جدید اور ڈیجیٹل انداز میں ممکن ہو سکے گی۔

حکام کے مطابق سمارٹ سسٹم ڈیجیٹل آپریشنل ڈیٹا سے منسلک انٹرایکٹو اسکرینز کے ذریعے کام کرے گا، جس سے زائرین کو دی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔ جنرل اتھارٹی برائے امورِ حرمین کا کہنا ہے کہ اس جدید مرکز کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زائرین کو خدمات کے حوالے سے ایک منفرد اور بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں