تل ابیب (وائس آف رشیا) اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے منگل کو کہا کہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر مکمل آزادی کے ساتھ سیکیورٹی کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔
فلسطینی ذرائع نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک پرانے سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 20 افراد مارے گئے ہیں۔ فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی وفا نے اطلاع دی کہ متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام ہونے والے حملے میں “حماس تحریک سے تعلق رکھنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر” کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا یہ افراد خان یونس میں انسانی ہمدردی کے علاقے میں پرانی سکول کی عمارت سے باہر کام کر رہے تھے۔
سات اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ 14 ماہ سے جاری اس جارحیت کے دوران 45 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔









