دمشق (وائس آف رشیا) الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے باہر ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں ہزاروں افراد کی باقیات ہوسکتی ہیں۔ نئی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ معزول صدر بشار الاسد کے ماتحت مظالم کے ذمہ داروں کو جوابدہ ضرور ٹھہرائے گی۔
اجتماعی قبر دارالحکومت سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال میں القطیفہ کے مقام پر واقع ہے جو الاسد خاندان کی دہائیوں سے جاری حکمرانی کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں شناخت کی جانے والی متعدد اجتماعی قبروں میں سے ایک ہے۔









