ماسکو (وائس آف رشیا) روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین میں کسی بھی مغربی یا نیٹو فوجی دستے کی تعیناتی کو ناقابلِ قبول سمجھتا ہے، اور ایسا اقدام یورپ کو جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر اپنے پیغام میں میدویڈیو نے ویڈیو فوٹیج شیئر کی جس میں روسی ’’اورشنینِک‘‘ میزائل کو یوکرین کے اہم ڈھانچوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یورپی حکمران آخرکار یورپ کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں‘‘۔
سابق روسی صدر نے کہا کہ ہزار بار کہا جا چکا ہے کہ روس یوکرین میں کسی بھی یورپی یا نیٹو فوج کی موجودگی قبول نہیں کرے گا اور مزید طنزیہ انداز میں لکھا تو پھر آئیے، یہ ہے جواب ۔
روسی حکام اس سے قبل بھی خبردار کر چکے ہیں کہ یورپ میں براہ راست فوجی مداخلت خطے کو بڑے تصادم کی طرف دھکیل سکتی ہے، جبکہ نیٹو ممالک کی جانب سے یوکرین کے لیے عسکری امداد اور ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔









