کیف کے حملے کے جواب میں روس کا ’اوریشنیک‘ میزائل سے یوکرین پر بڑا وار

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی وزارت دفاع کے مطابق کیف کی جانب سے صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر حملے کے جواب میں روسی افواج نے یوکرین کے اہم اہداف پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے جس میں ’’اوریشنیک‘‘ (Oreshnik) بیلسٹک میزائل سمیت متعدد جدید ہتھیار استعمال کیے گئے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ کارروائی صدر کے نووگوروڈ ریجن میں واقع رہائشی کمپلیکس پر 29 دسمبر 2025 کی صبح کیے گئے حملے کے ردعمل میں کی گئی۔ روسی افواج نے ہائی پریسیژن طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمینی اور بحری میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کا ہدف یوکرین کے وہ صنعتی مراکز اور تنصیبات تھیں جہاں ڈرون تیار کیے جا رہے تھے اور جو یوکرین کے عسکری صنعتی ڈھانچے کو توانائی فراہم کرتی تھیں۔ وزارت نے تصدیق کی کہ ’’کارروائی کے اہداف حاصل کر لیے گئے‘‘ اور تمام اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جرائم پیشہ یوکرینی رجیم کی جانب سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا جواب دیا جاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں