یورپی روس مخالف سیاستدان اپنی ہی حکمتِ عملی پر یقین نہیں رکھتے، انجام ناکامی ہے: سرگئی لاوروف

ماسکو(وائس آف رشیا) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ میں روس مخالف مہم چلانے والے سیاستدان خود اپنی پالیسیوں اور حکمتِ عملی پر یقین نہیں رکھتے، اسی لیے ان کا سیاسی انجام ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔

اپنے بیان میں لاوروف کا کہنا تھا کہ یورپی سیاستدان مسلسل روس کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پھیلا رہے ہیں، روسی اثاثے ضبط کرنے اور یوکرین کی غیر مشروط حمایت کے مطالبات کر رہے ہیں تاکہ جنگ کو طول دیا جا سکے، تاہم وہ خود جانتے ہیں کہ یہ پالیسیاں قابلِ عمل نہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ آج روسی سفارت کاری کی بنیادی ذمہ داری خصوصی فوجی آپریشن میں شامل فوجیوں کی مکمل حمایت ہے۔ ان کے مطابق جب مقصد درست ہو اور اپنی جدوجہد پر یقین ہو تو سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

لاوروف نے کہا کہ اپنی ذمہ داری، مقصد اور محاذِ جنگ پر لڑنے والے فوجیوں کی قربانیوں پر یقین ہی کسی بھی قوم کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں