صدر ولادیمیر پوتن نے قومی ترقیاتی اہداف 2030 تک کے لیے اہم ہدایات کی منظوری دے دی

ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسٹریٹجک ترقی اور قومی منصوبوں سے متعلق صدارتی کونسل کے 8 دسمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اہم صدارتی احکامات (پروچینئے) کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

صدرِ مملکت نے حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے “2030 تک روسی فیڈریشن کے قومی ترقیاتی اہداف کے کلیدی اشاریے اور ذمہ داریاں” کو، منظور شدہ ہدایات کے مطابق ضروری ترامیم کے ساتھ، توثیق کر دی ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ان صدارتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے روسی حکومت، وفاقی اکائیوں کے انتظامی اداروں، ریاستی کونسل کی کمیٹیوں، اور وفاقی اضلاع میں صدر کے مکمل اختیارات کے حامل نمائندوں کو واضح ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ان ہدایات کا مقصد قومی منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانا، ترقیاتی اہداف کے حصول کی رفتار تیز کرنا اور 2030 تک روس کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ایک منظم فریم ورک کے تحت آگے بڑھانا ہے۔

کریملن کے مطابق، صدارتی احکامات کی مکمل تفصیلات اور دستاویز کا مکمل متن کریملن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں