خورلی ڈرون حملے کے متاثرین پر شک کرنے والے بے ضمیر ہیں، ماریہ زخارووا

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے یوکرین کی جانب سے خورلی (Kherson Region) میں کیفے اور ہوٹل پر کیے گئے ڈرون حملے کے متاثرین کی موجودگی پر شکوک و شبہات ظاہر کرنے والوں کو بے ضمیر قرار دے دیا ہے۔

اپنے ٹیلی گرام بیان میں ماریہ زخارووا نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں اور بلاگز میں یہ شکوک ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ آیا اس حملے میں واقعی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
“اگر کسی کو شک ہے تو وہ شک متاثرین پر نہیں بلکہ شک کرنے والوں کی اپنی نیت اور اخلاقی صفائی پر ہونا چاہیے۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ تم میں ضمیر نہیں، مگر میں یہ بھی نہیں کہوں گی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ وہ موجود ہی نہیں۔”

روسی سفارتکار نے مغربی ممالک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے ایک بار پھر ’اسٹریٹیجک خاموشی‘ کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور برسوں سے کییف کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ دہشت گردانہ اقدامات پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔

ماریہ زخارووا کے مطابق مغرب کی یہ خاموشی یوکرین کی کارروائیوں کی بالواسطہ حمایت کے مترادف ہے، جو نہ صرف حقائق سے نظریں چرانے کے برابر ہے بلکہ انسانی جانوں کے نقصان کو نظرانداز کرنے کے مترادف بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں