سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی ازبکستان کے سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت

ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں تعینات پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی نے روس میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر بوتیرژون اسادوف سے ازبک سفارت خانے میں تعزیتی و خیرسگالی ملاقات کی۔

اخباری ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں سفیروں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور علاقائی روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ ازبک سفیر بوتیرژون اسادوف نے بھی دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں سفیروں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مشترکہ سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں