ماسکو: قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر سفیرِ پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا پیغام

ماسکو(وائس آف رشیا) بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنے خصوصی پیغام میں قائداعظم کی قیادت، اصولوں اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سفیرِ پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما، مدبر سیاستدان اور اصولوں پر قائم شخصیت تھے، جن کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے سنہرے اصول — ایمان، اتحاد اور نظم — آج بھی پاکستان کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کا وژن ایک ایسے پاکستان کا تھا جہاں قانون کی بالادستی، سماجی انصاف اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ سفیر پاکستان کے مطابق موجودہ حالات میں قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں