ماسکو (وائس آف رشیا) ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اس سال اسکالرشپ پر آئے تقریباً 25 کے قریب پاکستانی طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ویزے مبینہ طورپررینیو نہیں ہوں گے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے گزشتہ روز پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیرپاکستان فیصل نیازترمزی اور ڈپٹی ہیڈآف مشن گیان چند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفارت خانے کے حکام نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو حل کروائیں گے اور ویزا رینیول کے عمل میں طلبہ کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سفارت خانے کی مدد سے ان کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور وہ اپنے تعلیمی پروگرام میں واپس شامل ہو سکیں گے۔
مذکورہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے “وائس آف رشیا ” کوبتایا کہ چند طلبہ ایسے ہیںجو سینئرز جبکہ زیادہ تروہ طلبہ وہ جو اس سال سکالرشپ آئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے وجہ بتانے سے گریز کیا جارہا ہے










