سینٹ پیٹرزبرگ کے معروف کاروباری مرکز میں آگ بھڑک اٹھی، ایک ہلاک اور کئی زخمی

سینٹ پیٹرزبرگ (وائس آف رشیا) روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی معروف پراووبریزنی نیوسکی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 1500 مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق بدھ شام کو پراووبریزنی نیوسکی مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی کے باوجود آگ تقریباً 1,500 مربع میٹر رقبے میں پھیل گئی۔

حکام کے مطابق، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز نے 26 فائیر بریگیڈ اور 96 اہلکاروں کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ تاہم رات گئے تک اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، اور مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مارکیٹ کے آس پاس سے دور رہیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

مزید اطلاعات کے مطابق، آگ کی شدت اور دھواں اتنا زیادہ تھا کہ قریبی علاقوں سے بھی آگ کے شعلے دکھائی دے رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں