صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی

روسی حکومت کو آرکٹک خطے اور ٹرانس آرکٹک ٹرانسپورٹ کوریڈور کی ترقی کے لیے چھ ماہ میں جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

ماسکو: (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے آرکٹک خطے کی ترقی اور علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے۔

صدارتی فرمان کے مطابق نئی حکمت عملی کا مقصد آرکٹک خطے میں روس کے قومی مفادات کا تحفظ، جامع سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے اداروں اور مختلف تنظیموں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

صدر پوتن نے روسی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر آرکٹک خطے اور ٹرانس آرکٹک ٹرانسپورٹ کوریڈور کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے۔

صدارتی فرمان کے تحت مجوزہ منصوبہ جائزے کے لیے تزویراتی ترقی اور قومی منصوبوں سے متعلق صدارتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں