روس اور یوکرین کے درمیان ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ، یوکرین کو 250 اور روس کو 22 لاشیں موصول

ماسکو: (وائس آف رشیا) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ ہوا ہے، جس کے تحت روس نے 250 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کیں، جبکہ یوکرین نے 22 روسی فوجیوں کی لاشیں روس کے حوالے کیں۔

روسی جنگی نامہ نگار الیگزینڈر کوٹس نے جمعرات کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہلاک فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

الیگزینڈر کوٹس نے روسی میسجنگ پلیٹ فارم میکس (MAX) پر جاری بیان میں کہا کہ روس نے یوکرینی فوج کے 250 اہلکاروں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کی ہیں، جبکہ 22 روسی فوجیوں کی لاشیں وطن واپس لائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں