ترکی کے معاشی زون میں ٹینکرز پر حملے خطرناک اضافہ ہیں، اردوان

استنبول(وائس آف رشیا) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی کے خصوصی معاشی زون میں تجارتی ٹینکرز پر کیے گئے حملے خطے کی صورتحال میں “خطرناک اضافہ” کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں اردوان نے واضح کیا کہ ان حملوں کی کسی بھی طور توجیہ نہیں کی جاسکتی۔

صدر اردوان نے کہاکہ ہمارے خصوصی اقتصادی زون میں تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملے تشویش ناک بگاڑ کی علامت ہیں۔ ہم ان حملوں کو کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دے سکتے، کیونکہ یہ نہ صرف جہاز رانی بلکہ انسانی جانوں اور ماحول کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ ہم ہر موقع پر اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ جنگ ختم کرانے کے لیے ہم جو بھی ضروری کردار ادا کر سکتے ہیں، اس کے لیے تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں