اسرائیلی وزیراعظم کا بھارت کا دورہ سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ

نئی دہلی(وائس آف رشیا) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے رواں سال بھارت کے مجوزہ دورے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جسے گزشتہ ایک دہائی کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو، جو 2018 میں بھارت کا آخری دورہ کر چکے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے امسال بھارت آنا چاہتے تھے۔ تاہم حالیہ حملے کے بعد کئے گئے سیکیورٹی جائزوں کی بنیاد پر یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم آئندہ سال سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد دورے کے لیے نئی تاریخ تجویز کریں گے۔ یہ رواں سال کے دوران تیسری بار ہے کہ نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں