امریکی وزیرِ خارجہ روبیو اور خصوصی ایلچی وٹکوف کا روس و یوکرین سے رابطہ، وائٹ ہاؤس

واشنگٹنن (وائس آف رشیا) وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف روس اور یوکرین کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں تاکہ واشنگٹن کے مجوزہ امن منصوبے پر دونوں فریقین کے ممکنہ ردِعمل اور وعدوں کو سمجھا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے معمول کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں امریکی حکام گزشتہ ایک ماہ سے خاموش سفارت کاری کے ذریعے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے مطابق وٹکوف اور روبیو تقریباً ایک ماہ سے خاموشی کے ساتھ ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ وہ روس اور یوکرین دونوں فریقوں سے یکساں رابطے میں ہیں تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ پائیدار اور دیرپا امن کے لیے یہ ممالک کیا کچھ کرنے پر آمادہ ہوں گے۔ اسی طرح امن مذاکرات آگے بڑھتے ہیں، ہے نا؟

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امن منصوبے کے نکات ابھی تک سامنے نہیں لائے گئے، تاہم دونوں ممالک سے ہونے والے رابطے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن جاری تنازع کے سفارتی حل کے لیے نئی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں