روس کی پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد(وائس آف رشیا) روس نے پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک بھارت و افغانستان کے درمیان جاری تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ اعلان روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سفیر خوریف نے کہا کہ ماسکو علاقائی سلامتی اور خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال سے گہری تشویش رکھتا ہے اور اس تناظر میں روس تیار ہے کہ وہ تنازعات کے حل میں معاونت فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے بڑھتی ہے، اور روس ہمیشہ علاقائی امن، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور معاشی و سماجی ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کا حامی رہا ہے۔

البرٹ پی خوریف نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان روسی صدر ولادیمیر پوتن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ وژن کے تحت ایک اہم علاقائی شراکت دار ہے اور روس کا موقف ہے کہ علاقائی مسائل کا حل علاقائی فریقین خود تلاش کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے روس میں پاکستانی صحافی نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن نے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی پریس بریفنگ میں روس کی پاکستان اور افغانستان میں ثالثی کی کوششوں کے اثرات پر سوال کیا، تو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کا مقصد علاقائی استحکام اور امن قائم رکھنا ہے اور ماسکو کسی بھی فریق کے خلاف جارحانہ اقدام کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ سفارتی اور تعاون کے ذریعے مسائل کا حل ترجیح دی جاتی ہے۔ اگردوںوں فریق چاہیں تو روس ثالثی کیلئے تیار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں