ماسکو میں اسحاق ڈار اور سرگئی لاوروف کی ملاقات ، دوطرفہ امور اور علاقائی تعاون پر جامع بات چیت

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ماسکو میں اہم مذاکرات ہوئے۔ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے دورے پر موجود تھے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی ایشوز پر اپنے مؤقف کا باہمی تقابل کیا اور موقف میں ہم آہنگی کو قابلِ ذکر قرار دیا۔

روس نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اور اسلام آباد کی پالیسیوں میں بیشتر عالمی امور پر قریبی مماثلت پائی جاتی ہے۔ فریقین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا، جو یوریشیا میں سلامتی اور پائیدار ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں