نیویارک(وائس آف رشیا) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی رہنما جو بائیڈن کے روس کے اندر گہرے میزائل حملوں کی اجازت دینے کے اقدام کو غلط اور احمقانہ قرار دیا ہے.
انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنی پہلی نیوز کانفرنس میں کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں روس میں 200 میل تک میزائل داغنے کی اجازت دینی چاہیے تھی۔ میرے خیال میں یہ ایک بری چیز تھی۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی اجازت ہونی چاہیے تھی، یقینی طور پر میرے اقتدار سنبھالنے سے صرف چند ہفتے پہلے نہیں یہ نہیں ہونا چاہیئے تھا.
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہت احمقانہ کام ہے
منتخب صدر نے کہا کہ ان سے فیصلے پر غور کرنے کو نہیں کہا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مختلف طریقے سے کام کرتے اور جب وہ عہدہ سنبھالیں گے تو اس فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے قبل ازیں کہا تھا کہ روس کے اندر گہرے حملوں کے لیے امریکی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائلوں کے استعمال کے خطرے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان مکمل طور پر ماسکو کے موقف کے مطابق ہے۔









