ماسکو: ڈپٹی وزیراعظم اِسحاق ڈار کی چینی وزیرِاعظم سے ملاقات

ماسکو(وائس آف رشیا) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اِسحاق ڈار نے چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان ’ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کے ازسرِنو اعادے کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فریقین نے خصوصاً شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے تحت علاقائی تعاون کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا، جبکہ دونوں جانب نے آئندہ کے لیے مسلسل اور بر وقت سفارتی رابطے برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں