گیونگجو (وائس آف رشیا) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے عالمی برادری کے سامنے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک عالمی تنظیم کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ ٹیکنالوجی کے ثمرات تمام ممالک تک مساوی طور پر پہنچ سکیں۔
انہوں نے یہ بات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین APEC کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر عوام میں مصنوعی ذہانت کی سمجھ بوجھ بڑھانے اور ڈیجیٹل و سمارٹ ٹیکنالوجی کے فرق کو کم کرنے کے لیے کام کرنے پر آمادہ ہے۔
چینی صدر کے مطابق، دنیا ایک نئی سائنسی و صنعتی انقلاب کے دور میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی ترقی کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے









