صدر پوتن سے ملنے کیلئے تیار ہوں، اگر یوکرین معاملے پر معاہدے کا یقین ہو، ٹرمپ

واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کے لیے اس وقت تیار ہوں گے جب انہیں یوکرین کے معاملے پر کسی ممکنہ معاہدے کا یقین ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ملائیشیا روانگی کے دوران دوحہ میں ایندھن بھرنے کے وقفے کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہونا چاہیے کہ ہم کوئی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یوکرین میں امن عمل کی سست رفتاری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے آئے ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کو بین الاقوامی مبصرین روس اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ پیش رفت کے اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یوکرین تنازعہ کے حل کے لیے سفارتی کوششیں نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں