یورپی یونین کا 2028 سے روسی گیس کی خریداری پر مکمل پابندی کا فیصلہ

برسلز(وائس آف رشیا) یورپی یونین کی کونسل نے یورپی کمیشن کی اس تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت یکم جنوری 2028 سے روسی قدرتی گیس کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

کونسل کی جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ روس سے پائپ لائن کے ذریعے آنے والی گیس اور مائع قدرتی گیس (LNG) دونوں کی خریداری پر پابندی شامل کرتا ہے۔ یہ پابندی مرحلہ وار نافذ کی جائے گی، جس کا مکمل نفاذ یکم جنوری 2028 سے ہوگا۔

اگلا مرحلہ یہ قانون یورپی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے روس کے ساتھ گیس کے نئے معاہدے نہیں کیے جا سکیں گے۔

مختصر المدتی معاہدے جو 17 جون 2025 سے پہلے طے پائیں گے، وہ 17 جون 2026 تک جاری رہ سکتے ہیں۔

طویل المدتی معاہدے یکم جنوری 2028 تک قابلِ عمل رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں