جی ایچ کیو حملہ کیس : شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی(وائس آف رشیا) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مزید نو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں شیریں مزاری، راشد حفیظ،منیر، خادم حسین کھوکھر،ذاکراللہ ،عظیم اللہ خان، طاہر صادق، مہر محمد جاوید اور چوہدری آصف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں