کشمیر الائنس فورم ماسکو کے زیراہتمام 4اگست کویوم استحصال کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی

ماسکو(وائس آف رشیا)کشمیر الائنس فورم ماسکو کی جانب سے 5اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے 4اگست بروز سوموار کونویں آن لائن عالمی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی جس میںممتاز کشمیر ی و ممتاز سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

ان میں پاکستان سے سینئیرصحافی و نامور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، نامور تجزیہ نگارمحمد ارشادعارف، امریکہ سے چیئرمین ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس ڈاکٹرغلام نبی فائی،برطانیہ سے لارڈ نذیر احمد، سیکرٹری جنرل اینڈ ایمبیسیڈر ایٹ لارج ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نیویارک ڈاکٹر ملک ندیم عابد ، چیئرمین کشمیر کونسل آف یورپی یونین علی رضا سید، چیئرمین فرینڈ آف کشمیر غزالہ حبیب ، صدر ندائے کشمیر ، اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹرنادیہ مہردین، ایسوسی ایشن سپین راجہ مختار احمد سونی،صدر پاکستان کمیونٹی روس ملک شہباز،چیئرمین اسلامی اتحاد مقبوضہ کشمیر سید منظور حسین شاہ اور کشمیر الائنس فورم ماسکو کے جنرل سیکرٹری ارسلان اصغر شامل ہیں،

۔جبکہ عالمی کشمیر کانفرنس کی میزبانی کے فرائض ماسکو سے سینئر صحافی شاہد گھمن سرانجام دیں گے۔

یہ کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے زوم پر منعقد ہوگی۔جس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں