اسپین میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر پشپا اسٹار کا محبت بھرا پیغام

ممبئی (وائس آف رشیا) مشہور جنوبی بھارتی فلم پشپا 2 کے اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسپین میں پاکستانیوں نے پہچان لیا اور ان کی مہمان نوازی بھی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حیدرآباد میں فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کی کامیابی کا جشن منایا گیا، جس میں ہدایتکار سُکمار، مرکزی اداکار اللو ارجن اور پوری ٹیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر اداکار سنیل، جو فلم میں منگلم سینو کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ جب وہ اسپین میں موجود تھے اور پاکستانیوں نے ان کو پہچان لیا پھر خوب مہمان نوازی بھی کی۔

سنیل نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اجیت کمار کی فلم ’گڈ بیڈ اگلی‘ کی شوٹنگ کے لیے اسپین میں موجود تھے۔ ایک دن شوٹنگ کے بعد جب کھانے کی تلاش میں نکلے تو ایک گیس اسٹیشن پر رات 10 بجے کے قریب کچھ اسنیکس خریدے، لیکن بھوک برقرار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں