واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کا مالک ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے دیگر امیر ممالک کے ذریعے غزہ کی تعمیر کرے گا، میں غزہ خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لیے پرعزم ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ دلیل دیتے ہوئے کہ غزہ کے باشندوں کو واپس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہوگی ، ٹرمپ نے کہا کہ اسے ایک بڑی رئیل اسٹیٹ سائٹ کے طور پر سوچیں جہاں امریکہ اس کا مالک ہوگا ،ٹرمپ نے غزہ کو مکمل تباہی کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے واپس لے لیا جائے گا۔ اس کی مرمت کی جائے گی، وہاں کوئی نہیں ہو گا. کوئی حماس نہیں ہوگی۔ ہم اسے مشرق وسطیٰ کے دیگر امیر ممالک کے ذریعے تعمیر کریں گے۔ وہ فلسطینیوں کے رہنے کے لیے خوبصورت جگہیں تعمیر کریں گے وہ شاید سینکڑوں سالوں میں پہلی بار ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘میں غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لیے پرعزم ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ غزہ بہت غیر محفوظ ہے، لیکن ہم اسے مستقبل میں کسی کی ترقی کے لیے ایک بہت اچھی جگہ بنانے جا رہے ہیں۔ہم دوسرے ممالک کو اس کے کچھ حصوں کو تیار کرنے کی اجازت دیں گے۔ یہ اچھا ہونے جا رہا ہے. پوری دنیا سے لوگ وہاں آ سکتے ہیں اور رہ سکتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ جبری طور پر بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو امریکہ میں قبول کریں گے، ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اس پر غور کرنا ہوگا، میرے خیال میں ان کے لئے یہاں پہنچنا ایک طویل سفر ہے، لیکن مجھے انفرادی معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ امریکہ پہلے ہی بہت سے لوگوں کو قبول کر رہا ہے ، یہ ان کے لئے بہت دور ہے۔
یہ دلیل دیتے ہوئے کہ غزہ کے باشندے ایک عام علاقے میں رہنے سے زیادہ خوش ہوں گے جہاں وہ محفوظ ہوسکتے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ تو ہم دیکھیں گے. ہمیں امید ہے کہ مصر، اردن اور دیگر ممالک مدد کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی طرح کچھ لوگ اس پر کچھ رقم خرچ کر سکیں گے ان کے پاس بہت زیادہ رقم ہے. وہ لوگوں کو آرام دہ اور محفوظ مستقبل بنانے کے لئے کچھ رقم خرچ کرنے جا رہے ہیں۔









