ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں پاکستانی سینئر جرنلسٹ شاہد گھمن کو اعلیٰ صحافتی خدمات کے اعتراف میں سفارت خانہ پاکستان بیلاروس کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا. سفیر پاکستان سجاد حیدر خان جو اہنی بیلاروس میں تعیناتی کی مدت مکمل کرکے پاکستان واپس چلے گئے ہیں انہوں نے اپنے زیردستخطی تعریفی سرٹیفیکیٹ نمائندہ 92نیوز شاہد گھمن کو سفارت خانہ پاکستان بیلاروس کی جانب سے جاری کیا.

ان کا کہنا تھا کہ شاہد گھمن نے بطور نمائندہ 92 نیوز سفارت خانہ بیلاروس کی بھرپوررپورٹنگ کی ہے. اور اس کے ساتھ ساتھ وہ روس میں روزانہ کی بنیاد پر پاک روس تعلقات ، روس کا یوکرین میںفوجی آپریشن، سفارتی خبریں، پاکستانی کمیونٹی کو بھرپور کوریج کے ساتھ ساتھ پاک روس تعلقات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں.









