غزہ جنگ : اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بچوں اور عورتوں سمیت 45854 فلسطینی قتل

غزہ (وائس آف رشیا) اسرائیل کی فوج نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک 45854 فلسطینیوں کوقتل کر لیا ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں ستر فیصد کے لگ بھگ فلسطینی بچے اور خواتین ہیں۔

واضح رہے 6 جنوری کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کو پورے 15 ماہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کی یہ اب تک کی سب سےلمبی جنگ ہے ، جسے اسرائیل نے تمام تر بین الاقوامی مطالبوں کے باوجود جاری رکھا ہوا ہے۔

سات جنوری 2025 سے اس جنگ کا سولہواں ماہ شروع ہو رہا ہے۔ پچھلے پندرہ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طور پر 109139 فلسطینیوں کو اس جنگ میں زخمی کیا ہے۔

اس جنگ میں اسرائیل کو سب سے زیادہ فوجی اور اسلحی امداد امریکہ سے فراہم رہی ہے ۔ اب جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری سے ایک بار پھر امریکی صدارت سنبھالنے والے ہیں اسرائیلی حکومت اور اس کے انتہا پسند وزیروں کو بڑی امید ہے کہ امریکہ کی حمایت اسرائیل کے لیے مزید بڑھ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں