سفیرپاکستان سجاد حیدرخان اور بیلاروسی وزیر خارجہ کے درمیان الوداعی ملاقات

منسک (وائس آف رشیا) بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بیلاروس میں اپنے سفارتی مشن کی تکمیل پر جمہوریہ بیلاروس کے وزیر خارجہ مسٹر میکسم رائزنکوف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے بیلاروس اور پاکستان کے تعلقات اعلیٰ سطح پرپہنچنے پراطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں کامیاب تعاون کو اجاگر کیا۔

انہوں نے 2025 کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں وزیر اعظم پاکستان کا بیلاروس کا واپسی دورہ اور آنے والے کئی تجارتی اور اقتصادی واقعات شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سیاسی رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر سفیرسجاد حیدرخان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے بیلاروس اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں