متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روسی اور یوکرینی فوجی قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو(وائس آف رشیا) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے روس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیاہے۔

سوشل میڈیا پر زیلنسکی نے کہا ہےکہ 189 یوکرینی فوجیوں کو تبادلے کے دائرہ کار میں رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اس معاملے پر کام جاری رکھیں گے۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ “مذاکراتی عمل کے نتیجے میں، 150 روسی فوجیوں کو کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بدلے میں 150 یوکرینی فوجیوں کو واپس کر دیا گیا ہے۔ رہا کیے گئے روسی فوجی بیلاروس میں ہیں جنہیں وزارت صحت کے مراکز میں علاج کروانے کے لیے بھیجا گیا ہے “متحدہ عرب امارات نے روسی فوجیوں کی رہائی کے عمل میں انسانی بنیادوں پر ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں