یوکرین، روسی گیس کی یورپ کو ترسیل کے معاہدے میں توسیع نہ کر کے غلطی کر رہا ہے، پوتن

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین روسی قدرتی گیس کی ترسیل کے معاہدے میں توسیع نہ کر کے یورپ کو سزا دے رہا ہے۔

ولادیمیر پوتن نے روس کے علاقے لینن گراڈ میں منعقدہ یوریشین اکنامک یونین سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

روسی قدرتی گیس کی یوکرین کے راستے یورپ بھیجے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا، “یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ یہ معاہدے میں توسیع نہیں کرے گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں۔ وہ یورپ کے تعاونی بازو کو خود ہی کاٹ رہے ہیں۔ یورپ کی حمایت کے بغیر جنگ تو ایک طرف ، یوکرین کا وجود بھی قائم نہیں رہ سکتا۔ وہ ہماری گیس کی ترسیل کے معاہدے میں توسیع نہ کر کے یورپ کو سزا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپ کو گیس کی ترسیل بند ہو جاتی ہے تو گیس کے نرخ میں اضافہ ہو سکتا ہے، براستہ یوکرین ، روسی گیس کی ترسیل کا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گا، ، “یہ 3 ۔ 4 دنوں کے اندر طے پا سکنے والا ایک معاہدہ نہیں ہے۔ ”

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ہم پولینڈ کے راستے روس کی قدرتی گیس یورپ کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم یہ کام بہت جلد کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں