شاہ سلمان کو روسی صدر کا تحریری پیغام موصول

ریاض (وائس آف رشیا) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو روسی صدر ولادیمیر پوتین کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔

یہ پیغام سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخرائیجی نے آج ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرز میں سعودی عرب میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف کے ساتھ ملاقات میں وصول کیا ملاقات کے دوران سعودی عرب اور روس کے دو طرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں