ماسکو:(وائس آف رشیا ) روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر روسی افواج کے ساتھ لڑائی میں یوکرینی فوج کو مجموعی طور پر ایک ہزار 345 اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن سے متعلق جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق روس کے بیٹل گروپ نارتھ کی ذمہ داری کے علاقے میں یوکرینی فوج نے 245 اہلکار کھو دیے۔
بیان کے مطابق بیٹل گروپ ویسٹ کی کارروائیوں کے دوران یوکرینی فوج کو 210 سے زائد اہلکاروں، جبکہ بیٹل گروپ ساؤتھ کی ذمہ داری کے علاقے میں تقریباً 145 اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیٹل گروپ سینٹر کی ذمہ داری کے علاقے میں یوکرینی فوج کو 410 سے زائد اہلکاروں کا نقصان ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بیٹل گروپ ایسٹ کے محاذ پر یوکرینی فوج نے تقریباً 280 اہلکار کھو دیے، جبکہ بیٹل گروپ دنیپر کی کارروائیوں کے دوران 55 سے زائد یوکرینی اہلکاروں کا نقصان ہوا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران تمام محاذوں پر یوکرینی فوج کے مجموعی نقصانات کی تعداد ایک ہزار 345 رہی۔









