مغربی تعاون کے بغیر یوکرین کے طویل فاصلے تک حملے ممکن نہیں: روس

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری یوری کوکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور میزائلوں سے بڑے پیمانے پر حملے مغربی ممالک کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں۔

روسی نیوز ایجنسی تاس کو دیے گئے انٹرویو میں یوری کوکوف نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس، اہداف کی نشاندہی (Targeting) اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی تعاون کے باعث یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور میزائل سسٹمز کے ذریعے روسی سرزمین پر وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے۔

روسی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری کے مطابق مغربی ممالک کی مسلسل فوجی اور تکنیکی معاونت نے یوکرین کی حملہ آور صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں روسی علاقوں پر دور مار حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں