ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق گفتگو کا آغاز صدر پوتن نے صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔
یوری اوشاکوف نے بتایا کہ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان یہ ٹیلیفونک گفتگو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ہونے والا چودھواں رابطہ ہے۔









