ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارت خارجہ کے سفیر برائے کیف حکومت کے مبینہ جرائم روڈیون میروشینک نے کہا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران یوکرینی فوج کے حملوں میں بچوں کے متاثر ہونے کی تعداد غیر معمولی حد تک بڑھ گئی، اور صرف تین ماہ کے دوران 204 بچے متاثر ہوئے، جن میں 21 جاں بحق ہوئے۔
بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے روڈیون میروشینک نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ بچوں اور نوعمر افراد کے جانی نقصانات کے حوالے سے ایک اور افسوسناک ریکارڈ لے کر آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 204 معصوم بچے متاثر ہوئے، جن میں سے 21 ایسے ہیں جو کبھی جوانی کی عمر تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ یہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “فروری 2022 سے اب تک کم از کم 1,336 بچوں کا خون یوکرینی فوجیوں کے ہاتھوں بہہ چکا ہے، جن میں کم از کم 264 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔”
روڈیون میروشینک کے مطابق، 2014 سے اب تک متاثر ہونے والے کم عمر افراد کی مجموعی تعداد 2,218 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 1,845 زخمی جبکہ 373 جاں بحق ہوئے ہیں، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔









